13 نومبر 2026 - 16:16
1 | دفاعِ ولایت کی راہ میں سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کے 12 اقدامات

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کا ـ ولایت و امامت کا ـ دفاع محض ایک سیاسی یا سماجی موقف نہیں تھا؛ بلکہ یہ ایک ایسی حقیقت کا دفاع تھا جسے آّپۜ رسالت کے مشن کے تسلسل کی ضمانت سمجھتی تھیں۔ آپ نے پوری قوت سے، اظہارِ حق سے لے کر تکتلیف اور مظلومیت برداشت کرنے تک، اس راستے میں استقامت کی؛ اور بصیرت، بہادری اور ولایت سے وفاداری کی ایک لازوال مثال چھوڑی۔/ بے شک سیدہ فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) راہ ولایت کی شہیدہ ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سیدہ فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے اپنے والد ماجد  حضرت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی رحلت کے بعد، اسلام کی تاریخ کے ایک انتہائی نازک موڑ پر ولایت اور امامت کے دفاع کا پرچم بلند کیا۔ اس عظیم خاتون نے اپنی گفتگو، آنسوؤں، احتجاج اور استقامت کے ذریعے زندگی کے آخری لمحات تک امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کی حقانیت کا دفاع کیا۔

1۔ گفتگو اور مناظروں میں ولایت کا صریح دفاع

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے اپنی گفتگو اور مناظروں میں صراحت کے ساتھ امیرالمومنین (علیہ السلام) کی حقانیت پر تاکید کی امت مسلمہ کی قیادت کے مقام سے انہیں ہٹائے جانے پر احتجاج کیا۔

2۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کے کلام کی رو سے امیرالمومنین (علیہ السلام) کے فضائل بیان کرنا

امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے فضائل اور شان و مرتبت میں آپۜ نے رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ) کے اقوال یاد دلا کر لوگوں کے لئے حقیقت واضح کرنے کی کوشش کی اور انہیں اہل بیت (علیہم السلام) کی شان میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) میں وصیتوں کی طرف متوجہ کیا۔

3۔ کثرتِ بُکاء کے ذریعے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کے راستے سے انحراف پر احتجاج

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے درد بھری گریہ و بکاء، ـ والد کے فراق میں، گہرے غم کے ساتھ ساتھ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی رحلت کے بعد کے تلخ واقعات، اور آپؐ کے ترسیم کردہ راستے اور مکتب سے، معاشرے کے انحراف پر احتجاج ـ کا ایک مظہر تھی۔

4۔ امیرالمومنین (علیہ السلام) کی مظلومیت پر گریہ و بکاء اور سوگ

سیدہ فاطمہ (سلام اللہ علیہا) اپنے شریک حیات امیرالمؤمنین علی (علیہ السلام) کی مظلومیت اور آپؑ کی ولایت و وصایت کے حق کے نظر انداز کئے جانے پر غمگین تھیں۔ یہ غم اور سوگ امامت کے مسئلے اور اسلامی امت کی تقدیر سے ان کے گہرے تعلق کو عیاں کرتا تھا۔

5۔ امیرالمومنین (علیہ السلام) کو جبری بیعت کے لئے لے جانے کی مخالفت

امیرالمومنین (علیہ السلام) سے بیعت لینے کے لئے آپؑ کے گھر رجوع کیا گیا، تو سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے بہادری سے اس اقدام کے سامنے ڈٹ کر حرمت ولایت کا دفاع کیا۔

6۔ زخمی ہونے کے باوجود مسجد میں ولایت کا دفاع

سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) جسمانی زخموں اور مشکل حالات کے باوجود حق کے دفاع سے دستبردار نہیں ہوئیں اور مسجد میں حاضری اور احتجاج کے ذریعے اہل بیت (علیہ السلام) کے حقوق کی پامالی پر احتجاج کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: سید محمد حسین راجی

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha